بینظیر آباد میں ایم کیو ایم کے ناکام امیدوار پر حملہ، گاڑی کو نقصان

10 Feb, 2024 | 12:04 AM

بینظیر آباد نوابشاہ میں  ایم کیو ایم کے ناکام امیدوار سجاد شاہ تقوی  کا کہنا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ 

بینظیر آباد  میں حلقہ  این اے 207 اور پی ایس 37 سے الیکشن لہارنے والے ایم کیو ایم کے رہنما سجاد حسین شاہ نے شکایت کی ہے کہ مسلح  افراد نے ان پرحملہ  کیا۔ حملہ کے نتیجہ میں سجاد شاہ کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم وہ اپنے دوست کے گھر مین محصور ہو گئے۔وہ حملہ میں محفوظ رہے۔

سجاد حسین شاہ  نے بتایا کہ وہ  اپنے دوست کے گھر رات کے کھانے کی دعوت پر آئے تھے  تو مسلح افراد نے حملہ کردیا اور انہیں گھر میں محصور کردیا ۔سجاد شاہ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گھیراؤ کیا ہے۔پولیس کو اطلاع کی تاحال نہیں پہنچ سکی۔

مزیدخبریں