امجد اسلام امجد کی نماز جنازہ ادا ،سپرد خاک کردیا گیا  

10 Feb, 2023 | 09:40 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)معروف شاعر ،ادیب ،ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ  لاہور ڈیفنس کے ایچ بلاک کی مسجد میں ادا کی گئی۔ 

 نماز جنازہ میں انور مقصود ، مستنصر تارڑ، وصی شاہ سمیت ودیگر عزیز و اقارب اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات  نے شرکت کی،امجد اسلام امجد کے لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 امجد اسلام امجد کے نماز جنازہ میں اصغر ندیم سید ،اداکار باسط خاں ،عرفان صدیقی بھی شریک ہوئے،اداکار پرویز رضا ،خالد بیگ ،قمر جعفری ،شہزاد اختر شہزاد کی بھی شرکت،پروفیسر نوید الحسن کالم نگار توفیق بٹ ،اقبال پیام ،عطاء الحق قاسمی ،اداکار افتخار افی،سید علی بخاری ،شاہ میر ،اے جے رانا،اقبال راہی ،جماعت اسلام کے رہنما فرید احمد پراچہ،سلمان فارس، پروفیسر مشکور صدیقی ،اقبال رضوی ،شاہ نواز زیدی، قیصر جاوید ۔اداکار اورنگزیب لغاری ،سلیم نور،ظہیر الحسن ،کیپٹن ر عطاء محمد خان ،مصطفیٰ بٹ ،پروفیسر فرحان ،قیصر شریف پی ایم پی ٹی وی لاہور مرکز  نے بھی شرکت کی،اس کے علاوہ جاوید رضوی ،شہباز چودھری ،ظہیر فرید ،شعیب بن عزیز ،سابق وفاقی وزیر حامد زمان نے بھی شرکت کی۔ 

کل  ظہر کی نماز کے بعد رسم قل ہوں گے۔

مزیدخبریں