بری خبر ! ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور

10 Feb, 2023 | 07:22 PM

ویب ڈیسک : اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے 18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی ،اجلاس میں سیلاب متاثرین کے موخر شدہ بجلی بل وصول کرنے کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پر عمل درآمد کی منظوری دی گئی،توانائی شعبے کے گردشی قرضوں کا نظر ثانی شدہ پلان منظور کرلیاگیا،سرکلر ڈیبٹ کو روکنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا ۔

 اجلاس میں سیلاب متاثرین کے موخر شدہ بجلی بل وصول کرنے کی منظوری دی گئی، سیلاب متاثرین سے اگست اور ستمبر کے مہینوں کے بل وصول کئے جائیں گے ،بجلی صارفین پر ایک روپیہ فی یونٹ سرچارج لگانے کی منظوری دی گئی،300 سے کم یونٹ والے بجلی صارفین پر سرچارج لاگو نہیں ہوگا ۔بجلی صارفین سے مارچ سے جون تک 76 ارب روپے کی وصولیاں کی جائیں گی ،کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی سرچارج کا اطلاق ہوگا ۔

ای سی سی اجلاس میں 18 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی گئی، پیراسیٹامول پلین گولی کی قیمت 2 روپے 67 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ پیرا سیٹامول ایکسٹرا کی قیمت 3 روپے 32 پیسے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی،ای سی سی نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی،پاور ہولڈنگ کمپنی کے 283 ارب روپے کے قرضے موخر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں