مرغی کا گوشت 48 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، شہری آگ بگولہ

10 Feb, 2023 | 03:51 PM

(حسن علی) سستی پروٹین عوام کی پہنچ سے دور،  مرغی کا گوشت مزید 19 روپے کلو مہنگا کر دیا گیا،  لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے مرغی کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔

مٹن اور بیف کے بعد مرغی کا گوشت بھی متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے،  زندہ مرغی مزید 13 روپے اضافے کے بعد 396 روپے، جبکہ مرغی کا گوشت 19 روپے اضافے کے بعد 594 روپےکلو مقرر کیا گیا ہے۔

رواں ماہ میں اب تک مرغی کے گوشت کی قیمت میں 48 روپے کلوکااضافہ ہوا۔ایک درجن فارمی انڈے 280 روپےمیں دستیاب ہیں۔شہری حکومت سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ برائلرکی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث اب وہ مرغی بھی نہیں کھا سکتے ہیں۔

لاہور پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر طارق جاوید کہتے ہیں سویابین کی عدم دستیابی کے باعث فیڈ ملز بند ہو رہی ہیں۔فیڈ نہ ملنے کے باعث پولٹری فارم مالکان چوزہ نہیں ڈال رہے،جس کے باعث شہر میں مرغی طلب کے مطابق فراہم نہیں کی جا رہی، فوری طور پر سویا بین کا مسلہ حل نہ ہواتومرغی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔اس لیےوفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے۔

ایک طرف برائلرمرغی کی قیمت بڑھ رہی ہےتودوسری طرف دوکانداروں نےسرکاری نرخ نامےکی بجائےمن مانی قیمت پربھی مرغی کی فروخت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مزیدخبریں