ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی

وزیراعظم نے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے 14 معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق معاونین نے وزیراعظم شہباز شریف  سے کہا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہش مند ہیں وہ اس مشکل صورتحال میں بلامعاوضہ خدمات انجام دیں گے جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔

بلامعاوضہ کام کرنے کی  درخواست دینے والے   معاونین  درخواست گزاروں میں  خصوصی میں شزہ فاطمہ خواجہ، سینیٹر حافظ عبدالکریم ، جنید انورچوہدری ،شیخ فیاض الدین، رومینہ خورشید عالم،  رانا مبشراقبال، صادق افتخار،  ملک محمد احمد خان،  روبینہ عرفان،  ملک عبدالغفار ڈوگر ، سردار شاہ جہاں یوسف،  فہد ہارون،  سابق سفیر محمد صادق،  ملک نعمان لنگڑیال شامل ہیں۔