موبائل فون زیادہ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار خبردار ، اہم خبر آگئی

10 Feb, 2023 | 01:45 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہرحیدرآباد کی رہائشی خاتون اسمارٹ فون کے زیادہ استعمال کے باعث آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  نیورولوجسٹ ڈاکٹرسدھیرنے بتایا کہ تیس سالہ منجو بیوٹی پارلرمیں کام کرتی تھیں لیکن معذور بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے بیوٹیشن کی ملازمت چھوڑنے کے بعد انہیں رات میں موبائل فون استعمال کرنے کی لت پڑگئی تھی  جس سے ان کی بینائی بتدریج کم ہورہی تھی۔

ڈاکٹرنے خاتون کا طبی معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ وہ اسمارٹ فون ویژن سنڈروم میں مبتلا ہیں، جو کمپیوٹرز، اسمارٹ فونز، یا ٹیبلٹ جیسے آلات کے دیر تک استعمال کرنے کے باعث لاحق ہوتا ہے، کبھی کبھارتوایسا ہوتا تھا کہ وہ کئی کئی سیکنڈز تک کچھ نہیں دیکھ پاتی تھیں، ایسا زیادہ تر رات کے وقت سوتے میں خاتون کی آنکھ کھلنے پرہوتا تھا۔

ڈاکٹرسدھیر نے خاتون کو علاج کرنے کے ساتھ اسمارٹ فون کا استعمال بھی ترک کرنے کی نصیحت کی جس کی بدولت ایک ماہ کے اندراندر منجو کی بینائی بہترہوگئی۔

ڈاکٹرنے روزانہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے ایک پیغام بھی دیا کہ ڈیجیٹل ڈیوائسزکی اسکرین زیادہ دیر تک دیکھنے سے گریزکریں کیونکہ یہ یہ بصارت سے محرومی کا باعث بن سکتا ہے۔

مزیدخبریں