(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں سردی کی شدت میں کمی کے باعث تمام سکولوں کے پرانے اوقات کار بحال کر دیئے گئے۔
حکام کے مطابق آج سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سکولوں کی ٹائمنگ صبح8 بجے ہوگی، ڈائریکٹریٹ انسپکشن رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزسندھ رفیعہ جاوید ملاح نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
خیال رہے کہ 26 جنوری کو محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں شدید سردی کی لہر کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں کو حکم دیا تھا کہ صبح ساڑھے 8 بجے سے سکول کھولے جائیں۔
مذکورہ حکم نامہ 31 مارچ 2023 تک کےلئے تھا تاہم سردی کی شدت میں کمی کے باعث پرانے اوقات کار واپس بحال کر دیئے گئے۔