پاکستان آئی ایم ایف مذاکرات مکمل  

10 Feb, 2023 | 12:02 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان  اور انٹرنیشنل  مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل  ہو گئے ہیں۔ 

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایم ای ایف پی کا دستاویز دے دیا ہے ، پیشگی اقدامات کرنے پر معاہدہ طے پا گیا ہے ، بہت جلد سٹاف لیول معاہدہ طے پانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ، وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف قرض معاہدہ جلد طے پا جائے گا ۔ 

  رپورٹ کے مطابق  ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تمام چیزیں طے پا گئی ہیں ، بیرونی ذرائع آمدن کی تصدیق کر لی گئی ہے ، آئی ایم ایف مشن جلد تفصیلی بیان جاری کرے گا ، آئی ایم ایف مشن واشنگٹن سے منظوری کے بعد بیان جاری کرے گا ، آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدہ آئندہ طے پا جائے گا ۔ 

مزیدخبریں