ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان کی فٹنس کا راز فاش ہوگیا

سلمان خان کی فٹنس کا راز فاش ہوگیا
کیپشن: Salman Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کے میگا سپرسٹار اداکار سلمان خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، بالی ووڈ فلم نگری کی ایسی سپرہٹ فلمیں بنائی جو آج بھی ان کےمداحوں شوق سے دیکھتے ہیں۔ 56 سالہ اداکار نے خود کو کیسے فٹ کیا ہوا ہے اس کے پیچھے چھپا راز فاش ہوگیا۔

فلموں میں ایکشن سینز اور باڈی بناکر اپنے مداحوں کو ہمیشہ متاثرکرنے والے سلمان خان اتنی عمر ہونے کے باوجود فٹ کیسے ہیں؟ یہ راز ان کے ٹرینر نے فاش کردیا ہے۔سلمان خان کے فٹنس ٹرینر راکیش ادیار نے بتایا ہے کہ اداکار اپنے آپ کو فٹ رکھنےکے لئےکارڈیو ایکسرسائز( جس میں اچھلنا، رسی کودنا، بھاگنا، تیراکی، سائیکلنگ وغیرہ شامل ہیں) کرتے ہیں۔

 سلمان خان کبھی بھی کارڈیو ایکسرسائز کو نہیں چھوڑتے بلکہ وہ جم میں بھاری وزن اٹھانے سے پہلے یہ ورزش ضرور کرتے ہیں۔سلمان نے ورزش کرنے کی  عادت چھوٹی عمر میں  ہی اپنالی تھی اور وہ جم میں  وزن  اٹھانے سے پہلے اپنے دن کا آغاز ایک گھنٹہ طویل کارڈیو سیشن سے کرتے ہیں جس کے بعد وہ آخر میں اپنے فارم ہاؤس میں  لمبے فاصلے تک پیدل بھی چلتے ہیں۔

 ٹرینر راکیش ادیار  کا مزید کہناتھا کہ سلمان خان کی عمر اور صحت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انہیں اب بھاری وزن کے بجائے  ہلکہ وزن اٹھانے کو کہا جاتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer