(محمدساجد) عوامی سواری موٹرسائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی ہے۔ جاپانی کمپنی یاماہا نے مختلف ماڈلز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ کردیا۔ دو ماہ قیمتیں نہ بڑھانے پریاماہا نے رواں سال 12000 ہزار کا حیران کن اضافہ کیا۔
کمپنی نے آخری بار موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ گزشتہ سال 2021 میں کیا تھا، تاہم کمپنی نے ان قیمتوں میں YBR-125G کو شامل نہیں کیا جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وائی بی آر125 جی کی قیمت وائی بی آر125 سے کم ہوگی۔
وائی بی زیڈ 125کی قیمت میں 11 ہزار بڑھنے سے نئی قیمت 190،000 ہوگئی ہے۔وائی بی 125 زیڈ ڈی ایکس کی قیمت میں 11،500 اوروائی بی آر 125 کی قیمت میں 12،000 کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 211،000 ہوگئی ہے۔موٹر سائیکل مینوفیکچررز بغیر کسی جواز کے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔
موٹرسائیکل کی تیاری کو پچھلے کچھ سالوں میں 80 فیصد تک مقامی بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اتنے بڑے مارجن سے اضافہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔دوسری جانب خام مال کی قیمتوں میں اضافہ اور مقامی کرنسی کی قدر میں کمی جیسے مسائل کا موٹر سائیکل مینوفیکچررز کو سامنا ہے۔
موٹر سائیکل بنانے والی کمپنوں کے معاملات میں گورنمنٹ کی جانب سے تاحال کوئی مداخلت نہیں کی گئی جس کی وجہ سےیہ کمپنیاں صارفین سے منہ مانگی قیمت وصول کررہی ہیں۔