(ویب ڈیسک) بھارت سے نایاب نسل کا ہرن پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا،مقامی لوگوں نے ہرن کو پکڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سرحد عبور کر کے نایاب نسل کا ایک ہرن پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا۔ہرن نے منڈی عثمان والا کے سرحدی علاقےکھلچی جاگیر سے سرحد پار کر کے پاکستانی حدود میں آ گیا ،سانبھڑ نسل کے نایاب ہرن کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا۔محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم اطلاع ملنے پر ہرن کو لینےگاؤں روانہ ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران یہ تیسرا ہے جو پاکستان کی حدود میں آیا ہے۔