ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی عدالت نے طالبات کو حجاب پہننے سے روک دیا

Indian muslim girls in Hijab
کیپشن: Indian muslim girls in Hijab
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک) بھارت  کی ریاست کرناٹک  میں عدالت کی جانب سے  طالبات کے کیس کا حتمی فیصلہ ہونے تک حجاب اور مذہبی لباس پہننے سے روک دیا گیا ہے۔ 
 بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔مقدمے کی آئندہ سماعت پیر کو ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق  بھارت کی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے کیس میں ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ حجاب کا مسئلہ حل ہونے تک طالبات مذہبی چیزیں پہننے پر اصرار مت کریں۔
 چیف جسٹس ریتو راج اواستھی جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ اور جسٹس جے ایم خازی پر مشتمل فُل بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، یہ کیس بدھ کے روز لارجر بینچ کو بھیجا گیا تھا،طالبات کے وکیل سنجے ہیج نے دعویٰ کیا کہ لڑکیوں کو گذشتہ برس دسمبر سے اپنے کلاس رومز میں امتیازی صورت حال کا سامنا ہے۔
طالبات کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ کے تحت طالبات کے لیے یونیفارم کی کوئی شق نہیں ہے اور یونیفارم کے بارے میں سکول نے خود طے کرنا ہے۔  
کرناٹک حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ریاستی حکومت ادارے بنانا چاہتی ہے لیکن سکولز اور کالجز میں یہ ممکن نہیں کہ طالبات کا ایک گروپ سر پر سکارف اور دوسرا گروپ زعفرانی شال پہنے۔