برطانوی شہزادہ چارلس کورونا وائرس کا شکار

10 Feb, 2022 | 08:52 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)برطانیہ کے شہزادہ چارلس کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، جس کے بعد انہوں نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

 شہزادہ چارلس کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق آج صبح برطانوی ولی عہد سلطنت شہزادہ چارلس کو کورونا وائرس لاحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پرنس چارلس نے اس کے بعد خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے، جبکہ انھوں نے اپنی تمام سرکاری و نجی مصروفیات بھی منسوخ کردی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق پرنس چارلس دوسری مرتبہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔اس سے قبل مارچ 2020 میں وہ کورونا کا شکار ہوئے تھے۔

مزیدخبریں