بڑھتی مہنگائی سے شجاعت حسین بھی دلبرداشتہ؛ حکومت سے اہم مطالبہ

10 Feb, 2022 | 07:20 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)چودھری شجاعت حسین کہتے ہیں حکومت ٹیکس لگاتے وقت غریب آدمی کے استعمال میں آنے والی چیزوں کے بارے میں بھی سوچے،حکومت دالوں، بچوں کے دودھ، لائف سیونگ ادویات اور ضروری اشیا پر عائد جی ایس ٹی واپس لے۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ حکومت ٹیکس لگاتے وقت غریب آدمی کے استعمال میں آنے والی چیزوں کے بارے میں بھی سوچے،حکومت دالوں، بچوں کے دودھ، لائف سیونگ ادویات اور ضروری اشیا پر عائد جی ایس ٹی واپس لے۔بزنس مین اور دکاندار اپنی اشیا کی قیمتیں جی ایس ٹی کے کھاتے میں ڈال کر سرخرو ہو جاتے ہیں۔

تمام پارٹی لیڈران سے گزارش ہے سیاسی معاملات تک ہی نہیں سب مل کر عوام کی فلاح کے لئےمنصوبے بنائیں۔تنخواہ دار طبقہ خود اپنی تنخواہ نہیں بڑھا سکتا ایسے طبقے کا خیال حکومت کو رکھنا ہو گا۔حکومت کو غریبوں کی بہتری کے لئےعملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ انہیں ریلیف مل سکے۔

 چودھری شجاعت حسین کا مزید کہناتھاکہ سیاسی جماعتوں کی پالیسیاں عوام پر اثرانداز ہوتی ہیں۔سیا سی جماعتیں عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے عملی منصوبے بنائیں۔

مزیدخبریں