(ویب ڈیسک)نت نئی ایجادات نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے، خاص طور پر نوجوان نسل میں موبائل فون کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے جبکہ بچے بھی پیچھے نہیں سارا سارا دن موبائل پر گیمز کھیلنا ان کا مشغلہ بن گیا ہے۔
اب بچے تو بچے ہوتے ہیں ان کا ذہن اتنا پختہ نہیں ہوتا،سارا سارا دن موبائل فون پر گیمز کھیلنے یا مویز دیکھنے والے بچے ویسی ہی حرکات کرنے لگ جاتے ہیں، تصور ہی تصور میں کہیں کے کہیں پہنچ جاتے ہیں،بسا اوقات تو ایسا قدم اٹھا لیتے ہیں جس کی ساری عمر تلافی نہیں ہو پاتی۔ایسا ہی واقعہ بھارت میں پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں جاپانی ویب سیریزپلاٹینیم اینڈ سے متاثر12 سالہ لڑکے نےعمارت کی 11 ویں منزل سے چھلانگ لگا کرجان دے دی۔ کولکتہ میں رہنے والا 12 سال کا لڑکا بیراج پچیسیا جاپانی ویب سیریز پلاٹینیم اینڈ شوق سے دیکھتا تھا۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ 12 سالہ لڑکے نے ویب سیریز سے متاثرہوکرعمارت کی 11 ویں منزل سے کود گیا کیونکہ اسےامید تھی کہ ویب سیریزپلاٹینیم اینڈ کی طرح سپرہیرو آکر اسے بچا لے گا اورجادوئی طاقت بھی دے گا۔جاپانی ویب سیریز میں ایک نوجوان نے اسی طرح عمارت سے چھلانگ لگائی تھی جسے سپر ہیرو نے بچا لیا تھا اورجادوئی طاقت بھی دی تھیں۔لڑکے نے اسی سے متاثر ہو گر یہ قدم اٹھایا۔