ویب ڈیسک: بھارت میں ایک مشتعل خاتون موٹرسائیکل سوار نے بس میں گھس کر ڈرائیور کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔ کارسرکار میں مداخلت پر پولیس نے گرفتارکر لیا،ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق وجے وڈا کے علاقے کی پولیس نے 28سالہ نندنی کو کار سرکار میں مداخلت اور قاتلانہ حملے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نندنی ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرہی تھیں کہ ڈرائیور نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تاکہ وہ مسافروں سے لدی بس گذار سکیں لیکن اس پر نندنی غصے میں آگئی ۔
ایک دوسرے کےخلاف اشتعال انگیز مکالمے کےبعد بس میں گھس گئی اور 42 سالہ ڈرائیور مصالح کی سرکاری یونیفارم پھاڑ ڈالی اور اسکو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بعدازاں ڈرائیور سے سوریہ پت پولیس اسٹیشن جاکر حملہ آور خاتون کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی جس پر پولیس نے نندنی کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے
#FireFiresTheFire: A woman attacked @apsrtc city bus driver indiscriminately in #Vijayawada complaining that the bus had hit her scooty.
— Phanindra Papasani (@PhanindraP_TNIE) February 9, 2022
She is driving scooter in wrong direction.@VjaCityPolice filed a case against her.#AndhraPradesh@APPOLICE100 pic.twitter.com/3Se1Uavjsp