"شادی کیا ہوئی، گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی"

10 Feb, 2022 | 06:14 PM

Malik Sultan Awan

ملک سلطان اعوان:ڈاکٹر عامر لیاقت نے ان کی  تیسری شادی پر  تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

معروف اینکر اور تحریک انصاف کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت جمعرات کی صبح سوشل میڈیا پر اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ  گذشتہ رات میں نے 18 سالہ سیدہ دانیا شاہ کے ساتھ نکاح کر لیا، دانیا ایک مہذب نجیب الطرفین سادات خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جس کا تعلق پنجاب کے شہر لودھراں سے ہے۔

ان کے اس اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کی تیسری اہلیہ اور بذات خود عامر لیاقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے، جہاں انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا،  سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ کا سخت ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹویٹ کیا " میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں"۔

مزیدخبریں