عمران خان کی معاشی ٹیم کے اہم ترین وزیر بہترین وزراء کی فہرست سے باہر

10 Feb, 2022 | 05:39 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)عمران خان کی معاشی ٹیم کے اہم ترین وزیر بہترین وزراء کی فہرست سے باہر ،وزیر خزانہ شوکت ترین،وزیر اطلاعات فواد چودھری ، ہر محاذ پر پیش پیش وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، نور الحق قادری اور زرتاج گل بھی عمران خان کی ٹاپ ٹین لسٹ میں نہیں ہیں۔

عمران خان کی معاشی ٹیم کے اہم ترین وزیر بہترین وزراء کی فہرست سے باہر ہوگئے۔وزیر خزانہ شوکت ترین کا نام بہترین وزراء کی فہرست میں شامل نہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، نور الحق قادری اور زرتاج گل بھی عمران خان کی ٹاپ ٹین لسٹ میں نہیں ہیں۔حکومت نے جولائی سے دسمبر تک وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
وزارتوں کو مختلف اہداف دیے گئے تھے۔وزارتوں کو کارکردگی کے لیے اقدامات اور کوششوں کا ہدف دیا گیا۔وزارتوں کو کارکردگی دکھانے کے لیے اضافی کوششوں اور انحصار کا ہدف دیا گیا۔وزارت خزانہ ان اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی۔شوکت ترین کو حفیظ شیخ کی جگہ وزیر خزانہ لگایا گیا تھا۔حفیظ شیخ کو مہنگائی میں اضافے کے باعث کابینہ سے فارغ کیا گیا تھا۔
حفیظ شیخ کے دور میں ملکی معاشی شرح نمو 5.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔شوکت ترین کے دور میں ٹیکس وصولیوں میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شوکت ترین کو آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کا ٹاسک دیا گیا۔شوکت ترین آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق ضمنی بجٹ دیا۔شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل منظور کرایا۔

مزیدخبریں