ویب ڈیسک: خشک کنویں میں گر کرجاں بحق ہونے والے مراکشی بچے ریان کے کتے نے قبر چھوڑ کر جانے سے انکارکردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ریان کی تدفین اور نماز جنازہ کے علاوہ تمام مراحل میں یہ کالا کتا موجود رہا۔ حتی کہ ریان کو سپرد خاک کئے جانے کے بعد جب والدین، رشتہ دار، ہمسائے اور حکام سب واپس چلے گئے مگر کتا قبر کے پاس بیٹھا رہا اور وہاں سے ہلنے سے انکار کردیا اب ریان کی موت کے پانچویں روز بھی کتا بدستورسرجھکائے قبر کے پاس بیٹھا ہے۔
ويبقى وفاء كلب الطفل ريان رحمه الله يُدرّس لكثير من بني البشر .. #تدل_دربها pic.twitter.com/ioxgBE8IeE
— ????????⚖️*سعودالخيوطي*⚖️???????? (@_ALharbi_soud) February 9, 2022
ریان کے رشتے داروں نے کتے کا راز کھولتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ ایک آوارہ کتا تھاجسے ریان نے رکھا ہوا تھا وہی اس کے کھانے پینے کا خیال رکھتا اور اس کے ساتھ کھیلتا تھا۔ ریان جہاں بھی جاتا یہ کتا اس کے ساتھ رہتا تھا جبکہ ریان نے ایک بکری بھی پال رکھی تھی اور کچھ بلیوں کے کھانے کا بھی ذمہ لے رکھا تھا۔
مراکشی بچہ ریان خشک کنویں میں گر گیا تھا جسے نکالنے کی کوششیں پانچ دن تک جاری رہیں۔ ساری دنیا اس کی بحفاظت برآمد ہونے کی لئے دعائیں کرتی رہی۔ لیکن بھرپور انسانی کوششوں کے باوجود اسے نہ بچایا جاسکا۔