ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری کالجوں میں نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے خوشخبری

Govt Colleges Jobs
کیپشن: Govt Colleges Jobs
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پڑھے لکھےبے روزگار افراد کیلئے خوشخبری، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے  سرکاری کالجوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کا شیڈول جاری کردیا۔

ذرائع کےمطابق لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری کالجوں میں 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کے عوض کالج ٹیچنگ انٹرن بھرتی ہوں گے، کالج ٹیچنگ انٹرن کیلئے 22 فروری فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، محکمہ ہائیر ایجوکیشن پانچ مہینوں کی مدت کیلئے  سی ٹی آئیز تعینات کرے گا۔

شیڈول کے مطابق 17 فروری کو پرنسپل اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تفصیل نوٹس بورڈ پر آویزاں کرنے کے پاپند ہوں گے، امیدوار 21 اور 22 فروری کو متعلقہ کالجوں میں انٹرویوز دیں گے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے سی ٹی آئیز کی بھرتیوں کیلئے میرٹ فارمولا بھی جاری کر دیا ہے جس کی تفصیلات محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔