ویب ڈیسک: چھوٹا سا میں بچہ ہوں پر کام کروں گا بڑے بڑے۔۔۔ بختاور بھٹو زرداری کے بیٹے میر حاکم محمود کو ڈاکٹرزنے بہادری دکھانے پر سرٹیفکیٹ سے نوازا ہے۔
رپورٹ کے مطابق میرحاکم محمود چودھری کو دیئے گئے سرٹیفکیٹ کو ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرشئیر کیا گیا ہے۔ '' میری عمر کے چار ماہ مکمل ہونے کوہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ میری ویکسینیشن کے بھی چار ماہ۔۔۔ مجھے سوئیاں پسند تو نہیں مگر میرے پیارے ڈاکٹر نے مجھے ویکسینیشن کے بعد یہ سرٹیفیکیٹ اور کھلونے دئیے ہیں ''۔ ان ریمارکس کے ساتھ پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین پسند کررہے ہیں اور اسے شیئر بھی کیا جارہا ہے ۔
جبکہ شئیر کئے جانے والے بہادری کے سرٹیفیکٹ پر میر حاکم محمود چودھری کا پورا نام لکھا ہے اور کہا گیا ہے کہ '' زبردست ہمت دکھانے پر میر حاکم کو یہ سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے ۔ ہم سب کو تم پر فخر ہے''۔ جب کہ سرٹییفکیٹ کے ساتھ رکھا ہوا ایک ٹیڈی بئیر بھی نظر آرہا ہے۔