ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ماڈل ٹاؤن، لارجر بنچ 15 فروری کو سماعت کرے گا

Lahore High Court Model Town Incident
کیپشن: Lahore High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جی آئی ٹی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ لاہور ہائیکورٹ کا 7 رکنی لارجر بنچ 15 فروری کو سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان ، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل سات رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔ پندرہ فروری سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہو گی۔ انسپکٹر رضوان قادر اور کانسٹیبل خرم رفیق نے پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کو چلینج کر رکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کا پنجاب حکومت کا نوٹیفیکشن معطل کر رکھا ہے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلی جے آئی ٹی کی موجودگی میں دوسری جے آئی ٹی تشکیل نہیں دی جاسکتی۔ سپریم کورٹ نے دوسری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم نہیں دیا تھا، وزیر اعلی نے کابِینہ کی منظوری کے بغیر دوسری جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا، جو غیر قانونی اقدام تھا۔