ویب ڈیسک: رکن قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کر لی، تیسری اہلیہ کے ساتھ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی کے ہمراہ تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ گذشتہ رات میں نے 18 سالہ سیدہ دانیا شاہ کے ساتھ نکاح کر لیا، دانیا ایک مہذب نجیب الطرفین سادات خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جس کا تعلق پنجاب کے شہر لودھراں سے ہے۔
عامر لیاقت حسین کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شئیر کی جس میں لکھا،" صبح بخیر پاکستان، خاص طور پر کراچی۔۔میرا نیا گھر" ۔
اکاؤنٹ پر ایک اور ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے نکاح سے قبل سجنے سنورنے کی ایک ویڈیو شئیر کی، اور لکھا کہ کل رات میک اپ آرٹسٹ'کاشی' نے مجھے دلہن کے طور پر تیار کیا،جو کہ میری زندگی کا ایک خاص لمحہ تھا، میرے شوہر بچپن سے ہی میرےآئیڈیل ہیں۔