ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار بطور سینیٹر حلف اٹھانے کیلئے تیار

Ishaq Dar
کیپشن: Ishaq Dar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔

خط کی ایک کاپی الیکشن کمیشن کو بھی بھجوائی گئی ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ3 مارچ 2018 کو سینیٹ کی نشست پر میرے انتخاب کو چیلنج کرنے سے پیدا ہونے والا قانونی تنازعہ حل ہو چکا ہے، 21 دسمبر 2021 کو سپریم کورٹ نے سول اپیل مسترد کر دی, جس کے بعد عدالت عظمیٰ کا 8 مئی 2018 کا ممبر شپ کی معطلی کا حکم نامہ ختم ہوگیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے 10 جنوری 2022 کا میری سینٹ نشست پر کامیابی کو معطل کرنے کا اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، قانونی رکاوٹیں دور ہونے کے بعد بطور منتخب سینیٹر حلف اٹھانے کے لیے تیار ہوں، اگر ورچوئل طریقہ اختیار کرنا ممکن نہ ہو تو چیئرمین سینیٹ آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر یا کسی مجاز شخص کے ذریعے حلف لینے کا انتظام کریں، اسحاق ڈار نے خط کے ہمراہ لندن میں اپنے معالج کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ بھی ارسال کی ہے,برطانیہ میں زیرعلاج ہوں، حلف ویڈیو لنک کے ذریعے لیا جائے.

Sughra Afzal

Content Writer