احساس پروگرام مرغبانی سکیم، حکومت شہریوں سے ہاتھ کر گئی

10 Feb, 2022 | 01:22 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت تقسیم کیے جانے والے اکثر چوزے مرغے نکلے جس کے باعث شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق احساس پروگرام کے تحت دو ماہ قبل چھ ہزار خاندانوں میں 36 ہزار چوزے تقسیم کیے گئے تھے تاکہ کم آمدنی والے گھرانوں کو سردیوں میں انڈوں کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل ہوسکے، چوزوں کی تقسیم کے فارمولے میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغا شامل تھا، لیکن چوزوں میں تقریباً 50 فیصد مرغے نکلے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں نے ان مرغوں کو فروخت کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک نے مرغیاں وصول کرنے والوں سے تحریری طور  پر حلف لیا تھا کہ ان مرغیوں اورمرغےکو فروخت نہیں کیاجائےگا اور نہ ہی اسے ذبح کیا جائےگا۔شہریوں کے مطابق انہیں مرغے دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ اسے فروخت یا ذبح کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں