ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزارتوں میں مقابلہ ۔۔۔ بازی کون لے گیا؟

وفاقی وزارتوں میں مقابلہ ۔۔۔ بازی کون لے گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  وزیرمواصلات مراد سعید کی وزارت کا کارکردگی میں پہلا نمبرآیا ہے۔ اسدعمرکی وزارت اقتصادی امورکا دوسرا نمبر ۔وزیراعظم نے ٹاپ 10 وزارتوں کا اعلان کردیا۔وزیراعظم  عمران خان نے کہا کہ دنیا میں وزارت ہو یا شعبے سب میں سزااور جزاکا نظام ہونا چاہیے۔ لوگ نجی اسپتالوں کا رخ اس لیے کرتے ہیں کہ یہاں سزا جزا کا قانون نہیں۔سزا اورجزا کے بغیر نظام نہیں چل سکتا۔

معاون خصوصی ثانیہ نشتر کی وزارت تخفیف غربت کا تیسرا، شفقت محمود کی وزارت تعلیم کا چوتھا نمبر، شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق پانچویں،  خسروبختیار کی وزارت صنعت وپیداوارچھٹے نمبر پرآئی۔ مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی قومی سلامتی ڈویژن ساتویں، مشیرتجارت رزاق دائود کی وزارت کامرس اینڈ تجارت آٹھویں، شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں فخرامام کی وزارت فوڈ سیکیورٹی کارکردگی میں دسویں نمبر پرآئی ہے۔

وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ وزیر اگر اچھا کام نہیں کریں گے تو میں کیا کرسکتا ہوں، مرادسعید سب سے کم عمر اور سب سے اچھے وزیرہیں، جو مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وزارتوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تعریفی اسناد سے آئندہ بھی وزارتو ں کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ وزارتوں کو اسناد ان کی اچھی کارکردگی پر دینا مثبت کام ہے۔ دیگر وزراسے بھی کہوں گا محنت کریں۔وزیراعظم  عمران خان نے کہا کہ دنیا میں وزارت ہو یا شعبے سب میں سزااور جزاکا نظام ہونا چاہیے۔ لوگ نجی اسپتالوں کا رخ اس لیے کرتے ہیں کہ یہاں سزا جزا کا قانون نہیں۔سزا اورجزا کے بغیر نظام نہیں چل سکتا۔ پرائیویٹ سیکٹر میں سرٹیفکیٹ بہترین کارکردگی پردیئے جاتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی میں کارکردگی کی بہتری کے لیے مراعات دینے چاہیئیں۔ بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالی وزارتوں کومراعات دی جائیں گی۔

  شاہ محمود قریشی کی وزارت خارجہ، فواد چودھری  کی وزارت اطلاعات، شوکت ترین اورپرویزخٹک کی وزارت دفاع کی وزارت خزانہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکیں۔اعظم سواتی کی وزارت ریلوے،علی زیدی کی وزارت بحری امور، حماد اظہر کی وزارت توانائی، شبلی فراز کی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، زرتاج گل کی وزارت موسمیاتی تبدیلی اوروزارت اوورسیزپاکستانیزبھی وزیراعظم کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کےمعاون خصوصی ارباب شہزاد کا کہنا تھا کہ  پرفارمنس ایگریمینٹ کانظام شفاف بنایا گیا ہے اور وزیراعظم نے پرفارمنس ایگریمینٹ کو پہلے دن سے ہی اونر شپ دی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2020 میں وزارتوں کی کارکردگی صرف 49 فیصد تھی، پہلے کوارٹر میں وزارتوں کی کارکردگی 62 فیصد تھی،  اس کوارٹر کے اختتام پروزارتوں کی کارکردگی 79 فیصد ہوگئی ہے۔