ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مساجد مکتب کو بھی مڈل اور ہائی سکول کا درجہ دینے کا فیصلہ

Masajid Maqtab School upgradation
کیپشن: Masajid Maqtab School
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: مسجد مکتب سکولوں کو مڈل اور ہائی سکولوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا، مسجد مکتب سکولوں کی اپ گریڈیشن کا فارمولہ تیار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد مکتب سکول کو پرائمری سکول میں آپ گریڈ کرنے کیلئے کم از کم آٹھ کا عملہ رکھا جائے گا۔ بوائے اور گرلز سکولوں کے لیے چھ، چھ ٹیچرز اور دو دو نان ٹیچنگ سٹاف رکھا جائے گا۔ ایلمنٹری سکولوں کو اپ گریڈ کے بعد  اٹھارہ کا عملہ دیا جائے گا جبکہ ایلمنٹری سکولوں میں 15 ٹیچرز اور تین نان ٹیچنگ سٹاف ہوگا۔ 

مسجد مکتب سکول کو ہائی سکول میں اپ گریڈ کرنے کے لیے 26 افراد کا عملہ چاہیے ہوگا اور مختلف گریڈز کے 21 اساتذہ اور پانچ  نان ٹیچنگ سٹاف کا عملہ ہوگا۔