سٹی 42: سربراہ مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت ٹیکس لگاتے وقت غریب آدمی کے استعمال میں آنے والی چیزوں کے بارے میں بھی سوچے اور حکومت دالوں، بچوں کے دودھ، لائف سیونگ ادویات اور ضروری اشیا پر عائد جی ایس ٹی واپس لے۔
سربراہ مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت ٹیکس لگاتے وقت غریب آدمی کے استعمال میں آنے والی چیزوں کے بارے میں بھی سوچے اور حکومت دالوں، بچوں کے دودھ، لائف سیونگ ادویات اور ضروری اشیا پر عائد جی ایس ٹی واپس لے انہوں نے کہا کہ بزنس مین اور دکاندار اپنی اشیا کی قیمتیں جی ایس ٹی کے کھاتے میں ڈال کر سرخرو ہو جاتے ہیں۔
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ تمام پارٹی لیڈران سے گزارش ہے سیاسی معاملات تک ہی نہیں سب مل کر عوام کی فلاح کیلئے منصوبے بنائیں،
تنخواہ دار طبقہ خود اپنی تنخواہ نہیں بڑھا سکتا ایسے طبقے کا خیال حکومت کو رکھنا ہو گا۔ حکومت کو غریبوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ انہیں ریلیف مل سکے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کی پالیسیاں عوام پر اثرانداز ہوتی ہیں ،سیا سی جماعتیں عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے عملی منصوبے بنائیں۔
حکومت ٹیکس لگاتے وقت غریب آدمی کا سوچے: چودھری شجاعت حسین
10 Feb, 2022 | 12:59 PM