لوڈشیڈنگ اب نہیں ہوگی، احکامات جاری

10 Feb, 2022 | 12:04 PM

Malik Sultan Awan

شاہد ندیم سپرا: لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ میچز میں سکیورٹی انتظامات کا معاملہ، لیسکو کو شہر بھر میں سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے لئے لوڈشیڈنگ اور ترقیاتی منصوبوں سے بجلی بند نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

پی ایس ایل، کرکٹ میچز میں سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر  لیسکو نے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کو بلا تعطل بجلی فراہمی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ کیمروں کو فیڈ کرنے والے فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
ٹیموں کے روٹس پر نصب کیمروں کو بلا تعطل بجلی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی جبکہ قذافی سٹیڈیم اوراطراف میں سی سی ٹی وی کو بھی بجلی فراہمی یقینی بنائے جائے گی، لیسکونےپاور کنٹرول سینٹر سے ترقیاتی منصوبوں کے شٹ ڈاؤن منسوخ کر دیئے، سیف سٹی کیمروں کےفیڈرزکو ترقیاتی کاموں پربند نہیں کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے لاہور لیگ کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، جو کہ 27 فروری تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں