ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ۔ خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے اور علاقائی استحکام کیلئے مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی جبکہ ایران جوہری مذاکرات اور بین الاقوامی توانائی بحران بھی زیرِ غور آئے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جوبائیڈن نےحوثی باغیوں کےسعودی عرب پر حملوں کیخلاف مملکت کیلئے امریکی حمایت کا اعادہ کیا اور سعودی سرزمین اور عوام کی حفاظت کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
امریکی صدر نے یمن جنگ کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں جاری کوششوں کی مکمل حمایت کا عزم بھی دہرایا۔ سعودی فرمانروا نے مملکت کی حمایت اور دفاعی ضروریات پوری کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔