سرکاری کوارٹر کی الاٹمنٹ کیس۔۔۔ چیف سیکرٹری پنجاب طلب

10 Feb, 2022 | 10:06 AM

Ibrar Ahmad

ملک اشرف : سرکاری کوارٹر کی الاٹمنٹ نہ کرنے کا معاملہ، چیف سیکرٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ، ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
لاہورہائیکورٹ  کے  جسٹس شاہدوحیدنےفاطمہ شارون کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ محکمہ آبپاشی میں ملازم ہے اور سرکاری کوارٹرکی الاٹمنٹ کی حقدارہے۔ اس کے باوجود کوارٹر الاٹ نہیں کیا گیا۔ الاٹمنٹ کیلئے متعلقہ افسران کو درخواست دی، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نےدرخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری کو فیصلے کاحکم دیا۔عدالت کے یکم دسمبر2021 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی، درخواستگزارنے استدعاکی کہ حکم عدولی پرچیف سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں