ویب ڈیسک: صحت بخش غزا کھائیں، لمبی عمر پائیں۔۔۔نئی تحقیق کے مطابق ڈائیٹ پلان میں تبدیلی سے عمر 13 سال تک بڑھ سکتی ہے۔
ریسرچ میں روایتی مغربی غذا کو متوازن غذا سے تبدیل کرنے سے عمر پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ پلوس میڈیسن جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق سرخ اور پراسیس شدہ گوشت کی بجائے زیادہ پھل، سبزیاں، دالیں اور نٹس کھانے سے عمر میں اضافہ ممکن ہے۔
ریسرچ کے مطابق بیس برس کی عمر سے متوازن غذا شروع کرنے والی خواتین کی عمر میں 10 برس اضافہ ممکن ہے جبکہ مرد 20 سال کی عمر سے متوازن غذا کھانا شروع کرے تو 13 سال زیادہ جی سکتا ہے۔
ساٹھ برس کی عمر سے متوازن غذا کا آغاز بھی خواتین کی عمر کو 8 سال اور مردوں کی عمر کو 9 سال بڑھا سکتا ہےجبکہ نباتات پر مبنی غذا 80 سالہ ضعیف افراد کی عمر کو ساڑھے تین سال تک بڑھا سکتی ہے۔