ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر، ٹرافی کی شہر میں نمائش

پی ایس ایل کی تیاریاں عروج پر، ٹرافی کی شہر میں نمائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل سکس کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، دس روز بعد پی ایس ایل کا آغاز ہوگا،پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے لبرٹی گول چکر پر ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی دیوہیکل سائز کی ٹرافی لبرٹی گول چکر پر سجا دی گئی، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان اور چیف ایگزیکٹو ایچ بی ایل صغیر مفتی نے رونمائی کی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے حوالے سے لبرٹی چوک میں تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی وسیم خان، چیف ایگزیکٹیو ایچ بی ایل صغیر مفتی سمیت دیگر شروو ہوئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےوسیم خان نے کہا کہ ہمارے لیے خوشی کا موقع ہے کہ پی ایس ایل کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو رہا ہے،خوشی کی بات ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بیس فی صد لوگ لائیو میچ دیکھیں گے۔پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ایونٹ کو کامیاب بنایا۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہیں جس کی وجہ سے یہ فیسٹیول ممکن ہوا،وسیم خان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہونا مشکل چیلنج تھا تاہم پاکستان کا ہر فرد مبارک باد کا مستحق ہے جنہوں نے اس میں حصہ ڈالا اور اسے کامیاب کروایا۔چیف ایگزیکٹو ایچ بی ایل صغیر مفتی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل سب کا پسندیدہ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے۔سب میچز پاکستان میں ہونا بہت خوش آئند ہیں ۔کرونا وائرس کے باعث گزشتہ سال بہت مشکل گزرا ہے۔امید ہے جو لوگ گھروں میں بیٹھ کر میچز دیکھیں گے وہ بھی بھرپور لطف اندوز ہونگے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer