سٹی 42: صوبائی دارالحکومت کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کا سلسلہ جاری ہے بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 250روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا ۔ خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے.
تفصیلات کےمطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 250روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 12ہزار 150روپے رہی ۔اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 2ہزار 667روپے رہے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 98ہزارروپے کا رہا ۔جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1380روپے رہی۔
سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث صرافہ بازارون اور مارکیٹوں کی رونقیں مانند پڑگی ہیں قوت خرید نہ ہونے کے باعث صارفین صرافہ بازاروِں کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں۔متوسط طبقہ میں شادیوں کیلئے مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔