سٹی 42: راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے پی ایس ایل سکس کے ترانے پر شدید خفگی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا گانا اتنا برا بنایا گیا ہے کہ اسے سن کر میرے بچے ڈر گئے تھے. تین دن ترانہ سنانے کے بعد میرے بچوں نے مجھ سے بات نہیں کی کہ آپ نے گانا کیوں سنایا۔
شعیب اختر کے مطابق یہ ترانے کی شاعری سمیت ایک بھی چیز ایسی نہیں جس کی تعریف کی جائے۔انہوں نے ترانہ بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گروو میرا کیا ہوتا ہے، اس کے لفظی معانی تو پتہ کرلیتے ۔پی سی بی کے سب لوگ نااہل ہیں. ان کو گانا کیوں نہیں بنانا آتا ڈرامے بازی کیوں کرتے ہو.
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ محمد وسیم اچھا بھلہ انسان ہے اسکو جوکر والے کپڑے پہنا دئیے۔ پی ایس ایل کے گندے گانے کے خلاف کمپین جاری رکھونگا. شعیب اختر نے طنزیہ انداز میں پی ایس ایل کے گانے کے خلاف کیس کرنے کا بھی بولا۔ان کا کہنا تھا کہ اتنا گھٹیا گانا ہے کہ اس سے بہتر گانا میں خود گا سکتا ہوں۔