مسافروں کے لیے بڑا اقدام

10 Feb, 2021 | 05:20 PM

Raja Sheroz Azhar

سعید احمد : پاکستان ریلویز نے عوام کی سہولت کے لیے کال سنٹر متعارف کروا دیا. روزانہ کی بنیا د پر چوبیس گھنٹے سروس فراہم کرے گا۔

 
تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلوے کے مطابق اعلی حکام نے عوام کی سہولت کے لیے کال سنٹر کا نمبر 042-99070011 جاری کردیا۔کال سینٹر نمبر پر نا صرف ریزرویشن اور بکنگ کے مسائل کے فوری حل کے لیے کال کی جاسکتی ہے ،بلکہ کوالٹی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کالز کا ریکارڈ بھی محفوظ رکھا جائے گا۔

31جنوری سے لے کر 10فروری تک تقریبا 9 ہزارکے قریب مسافروں کی شکایات سنی گئیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز نثار احمد میمن نے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ میں قائم کال سنٹر کا دورہ کیا اورمسافروں کی شکایات سے متعلق کال ریکارڈ دیکھنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مشیروزیر ریلویزدستگیر بلوچ اور ڈائریکٹر آئی ٹی محمد فاروق اقبال ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں