ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹ امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن ٹیکنالوجی سے کرنیکا فیصلہ

 سینیٹ امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن ٹیکنالوجی سے کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) سینیٹ کے امیدواروں کی سکروٹنی اور کوائف کی جانچ پڑتال اب آن لائن بھی ہوگی، الیکشن کمیشن کے دفاترز میں ڈیجیٹل سہولت سنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

ایوان بالا کے الیکشن شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن متحرک ہوگیا، الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے امیدواروں کے تمام کوائف کی جانچ پڑتال آن لائن ٹیکنالوجی سے کرنے کا فیصلہ کیا، سکروٹنی اور کاغذات کی جانچ پڑتال کے عمل کے لئے سہولت سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ، ایف آئی اے، نادرا، نیب، وفاقی بورڈ آف ریونیو اور سٹیٹ بینک سے امیدواروں کے کوائف کی سکروٹنی کی جائے گی، متعلقہ ادارے تمام معلومات ریٹرننگ افسران کو مہیا کرنے کے پابند ہوں گے۔

 الیکشن کمیشن کی جانب سے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ اداروں کو اپنے فوکل پرسن مقرر کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سے سینیٹ کے13 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں، کاغذات حاصل کرنیوالوں میں 6 امیدواروں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔الیکشن کمیشن سے کاغذات حاصل کرنے والوں میں مسلم لیگ قائد اعظم کے  کامل علی آغا ، سنی اتحاد کونسل کے حامد رضا  بھی شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer