سٹی 42: بجلی مہنگی کر دی گئی، بجلی 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی، نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔ اطلاق فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا، ٹیرف میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،نیپرا اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔