(جنید ریاض)نہم و دہم جماعت کے طلبا ہوجائیں ہوشیار، سالانہ پرچہ جات سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں ہونگے، کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئےجائیں گے، لاہور بورڈ نے سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیں۔
ذرائع کے مطابق نہم و دہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کیلئے پرچہ پی سی ٹی بی کی جانب سے جاری کردہ سمارٹ سلیبس کے مطابق تیار نہیں کروایا جائے گا، پرچہ جات میں کچھ سوالات سمارٹ سلیبس سے باہر سے بھی دیئے جائیں گے، لاہور بورڈ نے ویب سائٹ پر سوالات سے متعلق گائیڈ لائنز کے طور پر پرچہ جات کے نمونے اَپ لوڈ کر دیئے ہیں۔
لاہور بورڈ کا کہنا ہےکہ تمام ادارہ جات، اساتذہ کرام، والدین او رطلبہ و طالبات سمارٹ سلیبس کا جائزہ لے لیں، مذکورہ گائیڈ لائن کے مطابق 2021 کا امتحان لیا جائے گا۔
دوسری جانب یکم اگست سے پرائمری سکولوں میں یکساں قومی نصاب پڑھانے کیلئے تاحال اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت شروع نہیں کی جاسکی, جس کی وجہ سے سکولوں میں زیر تعلیم 35 لاکھ سے زائد طلبا کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اساتذہ دس ماہ سے گھروں پر تھے، تاہم چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو یکساں قومی نصاب پر تربیت دی جانی چاہیے تھی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ قومی یکساں نصاب پر اساتذہ کی تربیت کا آغاز جلد کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں سی ای اوز کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا.
طلبا گائیڈ لائنز دیکھنے کیلئےنیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
https://www.biselahore.com/