قیصر کھوکھر:محکمہ داخلہ نے تین سٹیج فنکاروں پر پرفارم کرنے کی پابندی لگا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے تین سٹیج فنکاروں پر پابندی لگادی، ان فنکاروں میں فضل عباس ، شازیہ بلوچ ، مس رینا ایرانی شامل ہیں، تنیوں فنکاروں پر سٹیج پرفارم کرنے کی پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ ان فنکاروں پر بہودگی پھیلانے،عریان ڈانس کرنے اور گندی ڈائیلاگ بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ان تینوں فنکاروں کو شو کاز نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ تینوں سٹیج اداکار باری تھیٹر میں پرفارم کر رہے تھے،محکمہ داخلہ نے باری تھیٹر کو بھی بند کرنے کیلئے ڈی سی لاہور کو خط لکھ دیا ہے۔