ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں طلبا کی ڈراپ آؤٹ شرح کم کرنے کیلئے نیا فارمولا

سکولوں میں طلبا کی ڈراپ آؤٹ شرح کم کرنے کیلئے نیا فارمولا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (اکمل سومرو) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں طلبا کی ڈراپ آؤٹ شرح کم کرنے کیلئے نیا فارمولا طے کر لیا گیا۔

 پیف حکام نے پارٹنر سکولوں میں نامکمل کوائف ہونے کے باعث ڈراپ ہونے والے طلبا کے ناموں کا دوبارہ اندراج کرنے کا فیصلہ کرلیا، پیف کے پارٹنر سکولوں سے ڈراپ ہونے والے طلبا کو دوبارہ داخلے دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر کے پارٹنر سکولوں سے یکم اپریل 2020ء سے خارج ہونے والے طلبا کو دوبارہ داخلے دینے کی ہدایت کی گئی ہے، پیف نے سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں سکولوں کو طلبا کے نام دوبارہ سے درج کرنے کی اجازت دے دی ہے، سکول سربراہان طلبا کے کوائف مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

 پیف حکام نے واضح کیا ہے کہ جن طلبا کے ناموں کا اندراج دوبارہ سے کیا جائے گا، پیف ان طلبا کی فزیکل ویریفیکیشن کرے گا، جس کے بعد طلبا کی فیسوں کی ادائیگی کی جائے گی۔

دوسری جانب منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم  نےپارٹنر سکولوں کیلئے سمارٹ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا،کہتے ہیں کہ سکولوں کی مانیٹرنگ اور فیسوں کی ادائیگی سمارٹ سسٹم کے تحت کی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer