شاہین عتیق : موٹروے زیادتی کیس میں عابد ملہی اور شفقت کا چالان پیش نہ کرنے کا معاملہ، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور شفقت کو پیش کیا گیا، جج ارشد حسین بھٹہ نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ چالان کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی نے کہا کہ جلد پیش کردیں گے، جج ارشد حسین بھٹہ نے ریمارکس دئیے کہ پچھلی تاریخ پر آپ کو چالان پیش کرنے کا آخری موقع دیا تھا، تفتیشی نے کہا کہ مہلت دے دیں آئندہ تاریخ پر چالان آجائے گا، چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا اور دونوں ملزمان کے ریمانڈ میں پندرہ فروری تک توسیع کر دی۔
موٹروے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
10 Feb, 2021 | 02:28 PM