معروف ٹک ٹاکر ہیئر سپرے کی جگہ گلو استعمال کر بیٹھی

10 Feb, 2021 | 01:38 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: امریکی ریاست لوزیانا سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ خاتون ٹک ٹاکر بالوں میں ہیئر سپرے کے بجائے گلو استعمال کر کے شدید مشکلات سے دو چار ہو گئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹیسیکا براؤن نامی لڑکی خوب وائرل ہو رہی ہے جس کی وجہ شہرت اس کی ایک غلطی ہے جو کہ اب اس کے گلے پڑ گئی ہے۔

ٹیسیکا برائون امریکی ریاست لوزیانا کی رہائشی ہے، ٹیسیکا براؤن نے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں بتایا ہے کہ ’اس کا پسندیدہ ہیئر سپرے ختم ہو گیا تھا جس پر اس نے بغیر کچھ سوچے سمجھے بالوں کو سلجھانے کےلئے گوریلا گلو کا استعمال کر لیا۔

 ٹک ٹاکر ٹیسیکا براؤن نے بتایا کہ اب گوریلا گلو اس کے بالوں میں اس قدر جم چکی ہے کہ 15 بار بال دھونے پر بھی نہ بال کھل رہے ہیں اور نہ ہی اپنی جگہ سے ہل رہے ہیں، انہیں سر کی جلد پر اب خارش محسوس ہونے لگ گئی ہے جو کہ کسی خطرناک انفیکشن میں بھی بدل سکتی ہے۔

اپنی غلطی کا ذکر کرتے ہوئے ٹیسیکا نے باقی خواتین کو مشوہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا ہیئر سپرے ختم ہو جائے تو چاہے کچھ استعمال نہ کریں اور بالوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیں مگر کبھی بھی ان کی طرح گوریلا گلو کو استعمال نہ کریں۔ٹیسیکا برائون کو اب تک انسٹا گرام اکاؤنٹ کے کمنٹ باکس میں ان کے فالوورز کی جانب سے کئی ٹوٹکے بتائے جا چکے ہیں جو کہ سب ہی بے سود ثابت ہو رہے ہیں۔ ٹیسیکا براؤن کی جانب سے متعدد ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں انہیں دیکھا جا سکتا ہے کہ اب وہ اس مسئلے سے جان چھڑانے کےلئے ہسپتال کا رخ کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں