ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اےتاریخ کی سب سےتیزترین ہاؤسنگ سکیم کی منظوری

ایل ڈی اےتاریخ کی سب سےتیزترین ہاؤسنگ سکیم کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)ایل ڈی اےمیں ’’میرٹ کی بالادستی ‘‘ کی نئی مثال قائم ، ایل ڈی اےتاریخ کی سب سےتیزترین ہاؤسنگ سکیم کی منظوری، 166نمبرپر آنیوالی ہاؤسنگ سکیم کی فائل کو’’پر‘‘لگ گئے ، 165ہاؤسنگ سکیمیں ایل ڈی اےآفس کے دھکے کھانے لگیں ، ایل ڈی اےنےسمارٹ سٹی کی منظوری کیلئے165سکیموں کوبلڈوزکردیا ، سمارٹ سٹی لاہورکی راتوں رات ٹیکنیکل منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق سمارٹ سٹی ہاوسنگ سکیم کیلئے چیف میٹروپولیٹن کوگھرسےبلاکرفائل پردستخط کرائےگئے ، متعلقہ ڈائریکٹرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کوبھی دستخط کیلئےگھرو ں سےبلایاگیا ،جبکہ متعلقہ افسرنےگھرمنگواکرفائل پردستخط کئے ۔ ذرائع کے مطابق منظوری کےدوران سٹاف کیلئےساری رات کھانےچلتےرہے ۔ سمارٹ سٹی کیلئے تحصیل فیروزوالاچک43اور44کی2 ہزار153کنال اراضی کی منظوری دی گئی ۔زیر التواء سکیموں اورلینڈسب ڈویژن کےڈویلپرزمنہ دیکھتےرہ گئے۔

سمارٹ سٹی کومنظوری دیتےوقت سب سےاہم نقطہ بھی نظرانداز کردیاگیا، سمارٹ سٹی کےذمہ داران سےفائلوں کی خریدوفروخت کاریکارڈہی نہیں لیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق سمارٹ سٹی نےمنظوری سےقبل سوشل میڈیاپربڑی تشہیرکی اور سمارٹ سٹی نےاراضی سےزائدفائلیں بھی بیچ دیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے زائدفائلوں کی فروخت پرسوال بھی اُٹھایا تھا ۔ سمارٹ سٹی نے2ہزارکنال کی منظوری کیلئے اپلائی کیا اورپلاننگ4ہزارکنال پرکی ہے ۔

واضح رہے ایل ڈی اےکی نااہلی سےلاہور میں596سکیمیں غیرقانونی بن چکی ہیں۔ 596میں سے246سکیمیں صرف گرین ایریازمیں ہیں ۔ ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ سمارٹ سٹی کیلئےراتوں رات منظوری دی گئی تو باقی سکیموں کاکیاقصور ہے ۔ایل ڈی اےسمارٹ سٹی کی طرح باقی سکیموں کوکب ’’پر‘‘لگائےگی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer