(سٹی42)پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ زویا ناصر نے اپنے دوست کو خودکشی کا مشورہ دینے والے صارف کو کھری کھری سنادی دیں،گزشتہ دنوں اداکارہ نے جرمن یوٹیوبر دوست نے اسلام قبول کیاتھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ زویاناصر نے اپنے غیر ملکی دوست یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین کے اسلام قبول کرنے پر بت حد خوش ہیں، اس خوشی کا اظہار انہوں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیاتھا جس کے بعد دیگر شوبزستاروں پاکستانی عوام نے جرمن یوٹیوبز کے اس اقدام کو خوب سراہا اور اداکارہ کو مبارک باد دی تھی،بعد ازاں انہوں نے اپنے قریبی دوست کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور دعائیں دیں، خود اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ 'امن میں خوش آمدید'، ساتھ ہی زویا نے کرس کو دعا بھی دی۔
تصویر پر ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا،انعم اشرف خان نامی صارف نے کمنٹس کرتے ہوئے کہا 'کسی کا دین خراب کر کے آپ اسے امن میں رہنے کا کہہ رہی ہیں؟ آپ کو شرم آنی چاہیے اور کرس کو خود سے شرم آنی چاہیے اور خودکشی کرنی چاہیے۔
اداکارہ نے آڑے ہاتھوں لیتے خاتون صارف کوجواب دیا کہ 'میرے پاس آپ کے لیے تین سوالات ہیں، آپ کو کیا اعتراض ہے اور آپ کو یہاں اعتراض کا کیا حق ہے؟ جب پوری دنیا خوش ہے؟'کیا آپ یہ سب کی بورڈ پر لکھنے کے بجائے ہمارے منہ پر کہہ سکتی ہیں؟ آپ کیا کریں گی اور کیسا محسوس کریں گی اگر خدا نہ کرے اس نے واقعی آپ کے مجرمانہ مشورے پر عمل کر لیا؟ اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کو اس ذمہ داری کا احساس ہو جائے گا۔
اداکارہ زویا نے کمنٹ کا سکرین شاٹ اپنی انسٹارگرام سٹوری مییں لگایا اور لکھا کہ اس خاتون نے میرے دوست کرس کو گھناؤنی اور مجرمانہ نصیحت کی ہے، زیادہ تر پاکستانی میڈیا شخصیات کو ان سب چیزوں سے مسئلہ نہیں ہوتا لیکن اگر ایک خاتون یہی نفرت کسی ایسے شخص کے لیے ظاہر کرتی ہیں جو جذباتی طور پر کمزور ہے اور وہ ان کی نصیحت پر عمل کرنے کا فیصلہ کر لے تو کیا اسے احساس بھی ہے؟