حکومت نےڈاکٹروں پر بڑی شرط عائدکردی

10 Feb, 2021 | 12:36 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)جتنا کام اتنے دام ، سپیشل ہیلتھ کیئر الاؤنس کے لیے بڑی شرط عائد کردی گئی،ہیلتھ الاؤنس کے لیے ڈاکٹرز کو مریضوں کی شکایات سے بچنا ہوگا،کے پی آئی سسٹم لاگو کردیا گیا ، الاؤنس کے لیے 100 میں سے 40 نمبرز والا پاس ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے جہاں ڈاکٹرز کی سپیشل ہیلتھ کئیر الاؤنس کو ڈاکٹرز کی انفرادی کارگردگی سے مشروط کیا کردیا۔سپیشل ہیلتھ کئیر الاؤنس  2018 میں منظور کیا گیا جسے اب ڈاکٹر کی انفرادی کارگردگی کی بنیاد پر دیا جائے گا ۔ذرائع نے بتایا ہے حکومت کی جانب سے طے "کی پرفارمنس انڈیکٹر " مین ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کے خلاف شکایت کی صورت میں 10 نمبر کٹ جائیں گے۔

ڈاکٹرز کی کارگردگی اگر حکومت کے طے کردہ قوائد ضوابط کے مطابق نہ ہوئی تو الاؤنس بھی نہیں ملے گا۔ سٹی42کو موصول ہونے والے انفرادی کارگردگی کی شرائط کے مطابق ڈاکٹر کا مریض سے رویہ ،ہسپتال میں موجودگی ،سب پرفارمنس کارڈ پہ درج ہوگا ۔ہسپتالوں میں پی جی آر کو سپیشل ہیلتھ کئیر الاؤنس دینے کا بھی یہی فارمولا ہوگا ۔
وائس چانسلر ،رجسٹرار ،پروفیسرز ،ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کے لیے بھی سپیشل ہیلتھ کئیر الاؤنس لینے کے لیے یہ شرائط ہوں گیں ۔ ڈاکٹرز کی پرفارمنس کے لیے پی آئی ٹی بی کی مدد سے ڈیش بورڈ بھی ہوگا ۔دو سر ی جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے انفرادی کارگردگی کے طے کردہ قوائد و ضوابط کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے۔

واضح رہے قبل ازیں  ہارڈ ایریا میں ڈاکٹروں اور سپیشلسٹ کی کمی پورا کرنے کا فیصلہ کیاگیا، ہارڈ ایریا کے کنسلٹئنٹ کو ایک لاکھ روپے الاؤنس ملے گا۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ہارڈ ایریا کے ڈاکٹروں کے الاؤنس کی مد میں ایک ارب 93 کروڑ روپے مانگ لئے۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ نے ہارڈ ایریا کے ڈاکٹروں کے الاؤنس کی مد میں محکمہ خزانہ سے ایک ارب 93 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں ۔ محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر نے ہارڈ ایریا کے ڈاکٹروں کیلئے اضافی الاؤنس مانگاہے ۔

مزیدخبریں