ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شجرکاری پر ضرب کاری، گلبرگ کی نرسریوں کا صفایا

شجرکاری پر ضرب کاری، گلبرگ کی نرسریوں کا صفایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (عفیفہ نصر، زین مدنی) شجرکاری مہم صرف نعروں تک محدود، شہر میں شجرکاری کے رہے سہے مراکز بھی ختم کرنے کی تیاریاں، گلبرگ میں چار دہائیوں سے قائم نرسریوں کی جگہ پر کمرشل سرگرمیوں کا منصوبہ بنا لیا گیا، نرسری مالکان نے حکومت سے متبادل جگہ دینے کا مطالبہ کر دیا۔

 لاہور کی پہچان اس کے سرسبز باغ تھے، وقت گزرنے کے ساتھ نہ تو باغ رہے اور نہ شجرکاری پر توجہ دی گئی اور اب شجرکاری کے رہے سہے مراکز کو بھی ختم کیا جا رہا ہے، میاں اسحاق نے گلبرگ کے علاقے میں 7 نرسریاں قائم کیں، ان کی نرسریوں میں پھولدار پودے بھی ہیں اور نایاب درخت بھی۔

 میاں اسحاق کے مطابق انہوں نے 42 سال سے پودوں کی بچوں کی طرح دیکھ بھال کی ہے، اب ان نرسریوں کی جگہ پر کمرشل سنٹر بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ میاں اسحاق کا کہنا ہے کہ وہ کوئی قبضہ مافیا نہیں ماہانہ کرایہ دیتے ہیں، انہیں یہاں رہنے دیا جائے یا متبادل جگہ فراہم کر دی جائے۔

علاوہ ازیں اے سی ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں کلمہ چوک کے قریب مین بلیووارڈ پر واقع نرسریز کیخلاف رات گئے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بھاری پولیس نفری کے ہمراہ آپریشن کیا گیا، نرسریز میں موجود سامان منتقل کر دیا گیا۔

 ذیشان رانجھا کا کہنا تھاکہ لیز ختم ہونے کے باوجود سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا، آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

اے سی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ میاں اسحاق نرسری کی جگہ کا سول ایوی ایشن کے ساتھ کئی سال قبل کنٹریکٹ ختم ہو گیا تھا، قبضے کہ جگہ واگزار کروانے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer