سینیٹ الیکشن ویڈیو سکینڈل، وزیرقانون خیبر پختونخوا مستعفی

10 Feb, 2021 | 09:25 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ فروخت کرنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان محمد نے استعفیٰ دے دیا۔

سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں اراکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے، 2018 میں پی ٹی آئی ارکان کو خریدنے کیلئے نوٹوں کے ڈھیر لگا دیئے گئے، سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ کے بدلے ضمیر کے سودے ہوتے رہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو ہدایات جاری کی تھیں۔ وزیرقانون سلطان محمد نے وزیراعلیٰ محمود خان کو استعفیٰ ارسال کردیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں میرا نام بھی آیا ہے، اخلاقی طور پر اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں، تاہم سلطان محمد خان کے استعفے میں تکنیکی غلطی سامنے آئی ہے۔ انہوں نے  استعفیٰ گورنر کی بجائے وزیراعلیٰ کے نام ارسال کیا ہے۔

حالاںکہ صوبے میں وزراء سے حلف بھی گورنر لیتا ہے اور وزراء چھٹی بھی گورنر ہی سے لیتے ہیں، اسی طرح کوئی بھی وزیر اپنے عہدہ سے مستعفی ہونا چاہے تو اپنا استعفیٰ بھی گورنر کو ارسال کرتا ہے۔

مزیدخبریں