کیپٹن صفدر پارٹی عہدے سے سبکدوش

10 Feb, 2020 | 11:59 PM

Malik Sultan Awan

(عمر اسلم)35 سال سے زائد عمر کا کوئی شخص مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا رکن یا عہدے دار نہیں رہ سکے گا، ایم ایس ایف کے لئے بھی 30 سال کی عمر کی حد مقرر،  کیپٹن ر صفدر سمیت دیگر کئی عہدیداران کے عہدے ختم ہوگئے۔
ایم ایس ایف کا رکن یا عہدیدار ہونے کیلئے طالب علم ہونا ضروری قرار دے دیا گیا ہے جبکہ ایم ایس ایف کے لئے بھی 30 سال سے زائد عمر کا کوئی عہدے دار یا رکن نہیں ہو گا، اسی طرح 35 سال سے زائد عمر کا کوئی شخص یوتھ ونگ کا رکن یا عہدیدار نہیں رہ سکے گا، اس حوالے سے سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
کیپٹن (ر) صفدر نےپارٹی عہدے سے سبکدوشی کے بعد یوتھ ونگ کی عہدیداروں کو فوری عہدے چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے وہ عہدیدار جو نوٹیفکیشن پر پورا نہیں اترتے وہ آج سے بغیر کسی عہدے کے بحیثیت کارکن پارٹی کیلئے کام کریں، انہوں نے کہا کہ بحیثیت مرکزی صدر یوتھ ونگ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرتا ہوں۔

مزیدخبریں