صوبائی وزیر خزانہ کا لاہور چیمبر کا دورہ

10 Feb, 2020 | 11:45 PM

Arslan Sheikh

( شہزاد خان ) صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی ہسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید سے ملاقات کی۔

لاہور چیمبر میں منعقدہ اہم میٹنگ میں صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد، چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی زین العابدین ساہی، چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ جہانزیب برانا اور سیکرٹری فنانس محمد عبداللہ خان سنبل سمیت دیگر شریک ہوئے۔

 اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے کہا کہ پچاس سے زائد ایسے ٹیکسوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں اگر ختم کر بھی دیا جائے تو قومی خزانے یا کاروباری آسانیوں کے انڈیکس کو فرق نہیں پڑے گا۔

صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی بحالی بہت ضروری ہے، پچھلے سال اس شعبہ پر سولہ فیصد ٹیکس لگایا تھا، وہ واپس لیکر فلیٹ ریٹ نافذ کیا گیا ہے جبکہ صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ 2017-18 میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا بجٹ 576 ارب روپے تھا جو 2019-20 میں کم کرکے 350 ارب روپے کردیا گیا۔

بزنس کمیونٹی نے مطالبہ کیا کہ صوبے کی معاشی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے آئندہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم خاطر خواہ بڑھایا جائے۔

مزیدخبریں